کھیل

فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ،سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ہرا دیا

نومبر 22, 2022 < 1 min

فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ،سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ہرا دیا

Reading Time: < 1 minute

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے دو گول سے اَپ سیٹ شکست دے دی ہے.

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جس کے بعد 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا تاہم دو نوں گول کو فاؤل قرار دیا گیا۔

سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹائن کی سبقت کو ختم کرتے ہوئے 48 منٹ میں صالح الشہری نےگول کر کے میچ برابر کردیا . 5 منٹ کے وقفے سے سلیم الدواسری دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

سعودی گول کیپر نے زبردست کارکردگی دکھائی اور کئی یقینی گول بچائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے