فیفاورلڈکپ،آسٹریلیا نے فیورٹ تیونس کو ہرا دیا
قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈکپ کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے فیورٹ تیونس کو ایک صفرسے ہرا دیا۔
میچ میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم آسٹریلیا نے پہلے ہاف کے 23 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے سبقت حاصل کرلی۔
تیونس نے گول کرنے کے متعدد بار مواقع پیدا کئے تاہم وہ گول کرنے میں ناکام رہا۔
آسٹریلیا کی جانب سے میچ کا واحد گول مچل ڈیوک نے گول اسکور کیا جو فتح کا باعث بنا۔

