کھیل

ٹی20 کی تاریخ کا نیا ریکارڈ، سڈنی تھنڈر 15 رنز پر آل آؤٹ

دسمبر 16, 2022 < 1 min

ٹی20 کی تاریخ کا نیا ریکارڈ، سڈنی تھنڈر 15 رنز پر آل آؤٹ

Reading Time: < 1 minute

آسٹریلوی ٹی20 لیگ بگ بیش کے ایک میچ میں سڈنی تھنڈر 15 کے سکور پر ڈھیر ہوگئی جو اس فارمیٹ کی کرکٹ میں سب سے کم رنز ہیں.

سڈنی تھنڈر نےچھ اوورز میں 15 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

جمعے کو سڈنی کے شو گراؤنڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے دیے گئے 140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سڈنی تھنڈر کی پوری ٹیم صرف 15 رنز پر 5.5 اوورز میں ہی ڈھیر ہوگئی۔

سڈنی تھنڈر کی جانب سے برینڈن ڈوگٹ نے سب زیادہ 4 رنز بنائے جبکہ رائلی رُوسو نے 3 اور ایلکس روز نے 2 سکور بنائے۔

سڈنی تھنڈر کے مجموعی سکور میں دو وائڈ بالز اور ایک لیگ بائے کا فاضل رن بھی شامل تھے۔

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے ہینری تھورٹون نے 5، ویس ایگر نے 4 جبکہ میتھیو شارٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلے یہ ریکارڈ ترکیہ کے پاس تھا جس نے 2019 میں چیک ریپبلک کے خلاف ٹی20 میچ میں صرف 21 رنز بنائے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے