اہم خبریں متفرق خبریں

ہتک عزت کی گئی، عمران خان کا جیو اور خانزادہ پر امارات میں مقدمہ

دسمبر 17, 2022 < 1 min

ہتک عزت کی گئی، عمران خان کا جیو اور خانزادہ پر امارات میں مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز، اینکر شاہزیب خانزادہ اور دبئی میں مقیم تاجر عمر فاروق ظہور کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

سنیچر کو عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اُن کے وکلا نے متحدہ عرب امارات میں مذکورہ افراد کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

عمر فاروق ظہور نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو ایک گھڑی خریدنے کے لیے دو ملین ڈالر ادا کیے۔ مذکورہ گھڑی سابق وزیراعظم کو ریاستی تحفے کے طور پر ملی تھی۔

رواں سال اکتوبر میں عمران خان کو سرکاری تحائف کی فروخت سے بنائے گئے اثاثے ظاہر کرنے میں ناکامی پر الیکشن کمیشن نے عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’حسن شاد کی سربراہی میں میرے متحدہ عرب امارات کے وکلا نے اب جیو ٹی وی، شاہ زیب خانزادہ اور دھوکہ باز عمر فاروق ظہور کے خلاف متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتک عزت کی کارروائی کے لیے درخواست دی ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے