ارجنٹائن فٹ بال کا عالمی فاتح، فرانس کو شکست
Reading Time: < 1 minuteفٹ بال کے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن نے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی ہے۔
اتوار کو قطر میں فیفا ورلڈ کپ کا ڈرامائی فائنل کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا جس میں اجنٹائن نے فرانس کودو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔
اس فتح کے ساتھ ارجنٹائن 32 سال بعد فٹ بال ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجانے میں کامیاب ہوا.
دفاعی چیمپیئن فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان فائنل لوسیل سٹیڈیم میں کھیلا گیا جو کہ ڈرامائی ثابت ہوا۔
میچ مقررہ اور اضافی وقت میں بالترتیب دو دو اور تین تین گول سے برابر رہا جس کے بعد فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
دو مرتبہ میچ میں ارجنٹائن کی برتری کو فرانس کے مباپے نے شاندار کھیل سے ختم کیا.
میچ کے فُل ٹائم میں کھیل کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ جس کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔
Array