بنوں آپریشن میں تین ایس ایس جی کمانڈو جان سے گئے: وزیر دفاع
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں یرغمالیوں کو رہا کرنے کے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوج کی سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے ایک اور جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ اس آپریشن میں ایس ایس جی کی تین شہادتیں ہوئیں جبکہ چار یرغمالی بھی جان سے گئے۔
وزیر دفاع کے مطابق آپریشن کے دوران 11 اہلکار زخمی ہوئے جن میں دو افسران بھی شامل ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 19 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ 12 کو حراست میں لیا گیا۔

