عالمی خبریں

پاکستان دہشت گردی سے دفاع کا حق رکھتا ہے: امریکہ

جنوری 4, 2023 < 1 min

پاکستان دہشت گردی سے دفاع کا حق رکھتا ہے: امریکہ

Reading Time: < 1 minute

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے بچاؤ کے لیے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔

منگل کو ہفتہ وار بریفنگ میں محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ’پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے حملوں میں بے تحاشا نقصان اٹھایا ہے۔‘

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس، ’تجاویز کی روشنی میں فیصلے ہوں گے‘

جب ان سے پاکستانی حکام کے اس بیان کہ ’ٹی ٹی پی کو افغانستان سے مدد مل رہی ہے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا گیا کہ کیا اس کو افغانستان میں کارروائی کرنی چاہیے؟ تو انہوں نے کہا کہ ’پاکستان دہشت گردی سے دفاع کا حق رکھتا ہے۔‘

’ہم پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان سے باخبر ہیں۔‘

افغان طالبان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ زیادہ واضح کرنے کی ضرورت نہیں کہ پچھلے کچھ عرصہ کے دوران افغانستان میں کیا کچھ ہوا۔‘

’طالبان خواتین، لڑکیوں اور عام لوگوں کو بار بار نشانہ بنا رہے ہیں اور 24 دسمبر کرسمس سے قبل ان کی جانب سے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی این جی اوز پر پابندی لگائی گئی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس اقدام پر امریکہ کے شراکت داروں کی جانب سے ذرا سست ردعمل سامنے آیا شاید اس کی وجہ سے کرسمس کی چھٹیوں کی مصروفیت ہو۔‘

’ہم یہ دوٹوک الفاظ میں واضح کرتے ہیں کہ طالبان کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے