لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پریورینیم پکڑی گئی مگر خطرے کی بات نہیں
برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ 29 دسمبر کو یورینیم کی تھوڑی سے مقدار لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پکڑی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ اس سے براہ راست کوئی خطرہ نہیں۔
لندن کی پولیس کے انسداد دہشت گردی کے کمانڈ کے سربراہ رچرڈ سمتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورینیم کا بیگ معمول کی تلاشی کی دوران پکڑا گیا ہے۔ یہ انتہائی کم مقدار میں ہے اور ماہرین نے اس کا جائزہ لیا ہے کہ اس سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں۔
رچرڈ سمتھ کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اوراب تک کی تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس سے براہ راست کوئی خطرہ نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
فی الحال اس معاملے پر ہیتھرو ایئرپورٹ نے تبصرہ نہیں کیا۔
یورینیم توانائی پیدا کرنے اور سائنسی مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہے اور جوہری ہتھیاروں کے بنانے میں ایک اہم جزو ہے۔

