کرکٹر شرجیل خان پر ڈھائی سال پابندی
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے لیے قائم ٹریبونل نے کرکٹر شرجیل خان پر ڈھائی سال کی پابندی عائد کر دی ہے،
شرجیل خان پر پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا اور ان پر ضابطہ اخلاق کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر اٹھارہ فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی _ ٹریبونل کے مطابق شرجیل خان اڑھائی سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے –