پاکستان

اسامہ ستی قتل کیس، دو پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

فروری 6, 2023

اسامہ ستی قتل کیس، دو پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ہائی وے پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے مارے جانے والے نوجوان اُسامہ ستی کے قتل کیس کا فیصلہ سُنا دیا ہے۔

پیر کو جج زیبا چوہدری کی عدالت نے دو ملزمان کو سزائے موت جبکہ تین کو عمر قید کی سزا سنائی۔

فیصلے کے مطابق قتل عمد کا جُرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکاروں افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کو سزائے موت دی جاتی ہے۔

دیگر تین ملزم پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے.

اسامہ ستی کے قتل میں ملوث پانچ اہلکاروں کو پولیس سروس سے بھی برطرف کر دیا گیا تھا جن میں سب انسپکٹر افتخار احمد، کانسٹیبل محمد مصطفٰی، شکیل احمد، مدثر مختار اور سعید شامل ہیں۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والے طالب علم اسامہ ندیم ستی کے قتل کا ٹرائل دو ماہ تک چلتا رہا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے