عالمی خبریں

امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی میں فائرنگ سے تین ہلاک، پانچ زخمی

فروری 14, 2023

امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی میں فائرنگ سے تین ہلاک، پانچ زخمی

امریکہ کی مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی میں ایک مسلح شخص نے تین افراد کو گولی مار کر ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا ہے

پولیس نے مطابق مشتبہ حملہ آور نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

حملہ آور نے پیر کی رات ایک تعلیمی عمارت – برکی ہال – اور ایسٹ لانسنگ کیمپس میں طلبہ کی یونین پر فائرنگ کی۔

پولیس نے بتایا کہ بندوق بردار، جسے سیاہ فام بتایا گیا ہے، نے فرار ہونے کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

کیمپس پولیس نے ٹویٹر پر بتایا کہ تین ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ ان پانچ متاثرین کے علاوہ ہے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

طلبہ کو کیمپس میں گھنٹوں محفوظ جگہ پر پناہ لینے کا حکم دیا گیا تھا۔

متاثرہ یونیورسٹی کیمپس میں تقریباً 50,000 طلبہ پڑھتے ہیں اور یہ ڈیٹرائٹ شہر سے 145 کلومیٹر (90 میل) شمال مغرب میں واقع ہے۔

کیمپس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے عبوری نائب سربراہ کرس روزمین نے کہا: میں صرف متاثرہ افراد کے جذبات کا تصور کر سکتا ہوں جو اس وقت سانحے سے گزر رہے ہیں۔ ہم اپنے کیمپس اور اپنے تمام طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے