پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

فروری 16, 2023

لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ عمران خان عدالت میں موجود نہیں ، اس لیے ہم ان کی درخواست مسترد کرتے ہیں۔

جمعرات کو عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم حاضری پر خارج کی گئی.

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں پیش ہونے کے لیے حفاطتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینج نے کی۔ بینچ کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی نے کی۔

عمران خان کو ساڑھے چھ بجے تک وقت دیا گیا تھا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے