پاکستان

پرویز الٰہی کی آڈیو گفتگو کی تحقیقات کا حکم دے دیا: وزیر داخلہ

فروری 16, 2023

پرویز الٰہی کی آڈیو گفتگو کی تحقیقات کا حکم دے دیا: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ’سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کی ایک آڈیو لیک ہوئی ہے جس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔‘

جمعرات کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’ایف آئی اے پرویز الٰہی کی آڈیو کا فارینزک کرے گا۔‘

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’ چیف جسٹس پاکستان کو پرویز الٰہی کی آڈیو گفتگو کا جائزہ لینا چاہیے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے