پاکستان

ہائیکورٹ: عمران خان کی گاڑی کو عدالت کے اندر کی آنے کی اجازت نہیں

فروری 20, 2023

ہائیکورٹ: عمران خان کی گاڑی کو عدالت کے اندر کی آنے کی اجازت نہیں

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی گاڑی کو عدالتی احاطے کے اندر آنے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

پیر کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حفاظتی ضمانت سے متعلق ایک مقدمے میں ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے۔

عمران خان کے وکلا نے پارٹی سربراہ کی گاڑی کو ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت دلوانے کے لیے درخواست دی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا۔

درخواست پر جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا۔

عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے انتظامی سطح پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عمران خان کی ہائیکورٹ میں پیشی کے حوالے سے اُن کی لیگل ٹیم اب دوبارہ چیئرمین سے مشاورت کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کئی بار مواقع دینے کے باوجود عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

عمران خان کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی نے پیش نہ ہونے پر ضمانت مسترد کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے جس کے لیے انہوں نے حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے