عمران خان کی جسٹس طارق سلیم کی عدالت میں ہیشی، درخواست نمٹا دی گئی
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پیش ہونے کا آخری موقع دیا تھا جس پر پیش ہو کر انہوں نے حلف نامے اور وکالت نامے پر دستخط مختلف ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے معذرت کر لی.
عمران خان کے پیش ہونے پر عدالت نےدرخواست نمٹا دی.
قبل ازیں پیر کو جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ دو بجے کا وقت دیا تھا۔ آپ قانون کا مذاق بنا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جیسے عدالت نے آپ کو اکوموڈیٹ کیا ہے ایسا نہیں ہوتا۔

