پاکستان

جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے: پاکستان بار کونسل

فروری 21, 2023

جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے: پاکستان بار کونسل

پاکستان میں وکلا کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹائرڈ جرنیلوں اور ججوں کو دوبارہ نوکری نہ دی جائے۔

منگل کو پاکستان بار کونسل کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا اور صوبائی بار کونسل کے چیرمین اور وائس چیرمین کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں سب سے پہلے جس ایجنڈا ایٹم کو لیا گیا وہ اڈیو لیکس کا معاملہ تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ ہم نے آڈیو لیکس پر پریس ریلیز جاری کی تھی۔ چیف جسٹس سے مطالبہ کیا تھا اگر اڈیو جھوٹی ہے تو پس پردہ کرداروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ لیکن اگر اڈیو لیکس سچ ہیں کو ملوث کرداروں کے خلاد کاروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کوئی جواب دیا نہ ہی رجسٹرار آفس نے کوئی رائے دی اس لیے یہ ہنگامی میٹنگ بلائی گی۔

حسن رضا پاشا نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام بار کونسلز سپریم کورٹ کے جج کے خلاف الگ الگ ریفرنس فائل کریں گی۔ یہ بار کی منشا اور عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ کریں گے سینئر جج قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر اپیل بھی واپس لی جائے۔ وہ درخواست صرف فاضل جج کو دباؤ میں لانے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک متفقہ طور لائر ایکٹ کا مسودہ وزیراعظم پاکستان کو بھیجوایا تھا. متفقہ مطالبہ ہے لائر پروٹیکشن ایکٹ کو اسمبلی سے منظور کروا کر قانون بنایا جائے۔ ملک میں وکلاء کو کوئی تحفظ نہیں۔ وکلاء کو ہر جگہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔

پاکستان بارکونسل کے چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہا کہ آرٹیکل 184/3 پر سپریم کورٹ کوئی فیصلہ کرتی ہے تو فیصلہ کے بعد اپیل کا حق دیا جائے۔ ایسے فیصلوں سے عوام اور لوگوں کے حقوق متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی حالت کو نظر میں رکھتے ہوئے رئٹائرڈ ججز اور جنرل کی بجائے حق داروں کو موقع دیا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے