عالمی خبریں

طالبان یقینی بنائیں کہ داعش اور ٹی ٹی پی خطے کا امن خراب نہ کریں: امریکہ

فروری 24, 2023

طالبان یقینی بنائیں کہ داعش اور ٹی ٹی پی خطے کا امن خراب نہ کریں: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ اور پاکستان کے مفادات مشترک ہیں، اور طالبان یہ یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسند تنظیمیں خطے کا امن خراب نہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے اقتصادی تعلقات بھی مضبوط ہیں۔ ’ہم پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں،‘ پاکستان- امریکہ سرمایہ کاری کے لیے وزارتی اجلاس جاری ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دو دہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں امریکہ سرفہرست ہے، پاکستان کے ساتھ توانائی،زرعی آلات،دیگر شعبوں میں تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایک سال میں ہماری سرمایہ کاری میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے