جیل بھرو تحریک راولپنڈی میں، ’پولیس والے چھیڑ چھاڑ نہ کریں‘
پاکستان میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کی جیل بھرو احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے میں راولپنڈی میں متعدد رہنماؤں نے گرفتاری دی ہے جن میں زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان شامل ہیں۔
ادھر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جیل بھرو سے ڈوب مرو تک کا سفر چند گھنٹوں میں ہی طے کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس والے چھیڑ چھاڑ اور مخولیہ اعلانات برائے گرفتاری کر کے تحریک انصاف والوں کو مزید بے عزت نہ کریں۔

