پاکستان

کوئی بیرونی مدد نہیں، حالات خود ٹھیک کرنا ہوں گے: وزیراعظم پاکستان

فروری 25, 2023

کوئی بیرونی مدد نہیں، حالات خود ٹھیک کرنا ہوں گے: وزیراعظم پاکستان

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جامع حکمت عملی تشکیل دینے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم خود اپنے گھر کے حالات ٹھیک نہیں کریں گے تو کوئی ہماری مدد کو نہیں آئے گا۔

انھوں نے یہ بات اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) اور قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (نیکٹا) سے متعلق اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج کا اجلاس نیکٹا کے حوالے سے تھا جو کہ ایک غیر فعال ادارہ بن چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے سٹیک ہولڈرز کو ایک جامع بحث کے لیے مدعو کیا تھا جس کی وجہ سے نیکٹا کا منصوبہ تشکیل پایا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پشاور میں ہونے والے سانحے پر میں نے تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا لیکن انھوں نے آنا مناسب نہیں سمجھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’چند لوگ ایک کمرے میں بیٹھ کر ایسے معاملات پر بات کرنے سے انکار کرتے ہیں اور آج جب ہم ایک کمرے میں بیٹھے ہیں تو ایک حصہ سڑکوں پر جانا چاہتا ہے اور معاملات خراب کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے