پاکستان

یوٹیوبر جنرل ریٹائرڈ امجد شیعب کا جسمانی ریمانڈ منظور، اسلام آباد پولیس کے حوالے

فروری 27, 2023

یوٹیوبر جنرل ریٹائرڈ امجد شیعب کا جسمانی ریمانڈ منظور، اسلام آباد پولیس کے حوالے

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق فوجی افسر اور تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

پیر کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عوام اور سرکاری ملازمین کو حکومت کے خلاف اکسانے کے کیس میں ریٹائرڈ فوجی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیا۔

اسلام آباد پولیس نے یوٹیوبر اور تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ امجد شیعب کو اُن کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

امجد شعیب کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امجد شعیب پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق امجدشعیب کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کیا گیا.

مقدے میں عوام کو اکسانے کی 153اے اور 505 کی دفعات شامل کی گئی ہیں. بول ٹی وی کے پروگرام کے دوران امجد شعیب نے عوام کو بغاوت پر اکسایا.

مقدمے کی درج ایف آئی آر میں ان سے منسوب کر کے لکھا گیا کہ عوام سے مثال کے طور پر کہا جائےکل سے سرکاری دفاتر میں کوئی نہ جائے ،اگر کوئی دفاتر نہ گیا تو حکومت سوچے گی ہم بیٹھے حکومت کررہے ہیں.

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ شعیب امجد نےبیان میں سرکاری ملازمین اور اپوزیشن کو اپنے سرکاری و قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے لیے اکسایا گیا، بیان کا مقصد اپوزیشن اور سرکاری ملازمین میں حکومت کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلاناہے.

درج ایف آئی آر کے مطابق تجزیہ کار کے بیان سے ملک میں بے چینی بدامنی اور انتشار پیدا کیا کرنے کی کوشش کی گئی، عوام سرکاری ملازمین اور اپوزیشن کو مشورہ دے کر مخصوص طبقوں میں بدامنی بے چینی اور دشمنی پیداکرکے مزید پھیلانے کی کوشش کی گئی.

مقدمے کے مطابق حکومت اورحزب اختلاف. مین مزید دشمنی، اشتعال انگیزی اور نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی.

ایف آئی آر کے مطابق تین طبقوں، حکومت، اپوزیشن اور سرکاری ملازمین میں نفرت اور دشمنی کی فضا پیدا کر کے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے