عالمی خبریں

چین پر ممکنہ نئی پابندیاں، واشنگٹن کی اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش

مارچ 2, 2023 < 1 min

چین پر ممکنہ نئی پابندیاں، واشنگٹن کی اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش

Reading Time: < 1 minute

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چین پر ممکنہ نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے واشنگٹن اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق چار امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر چین یوکرین جنگ میں روس کو فوجی مدد فراہم کرتا ہے تو واشنگٹن کی جانب سے نئی پابندیاں لگانے کا امکان ہے۔

فی الحال مشاورت کا سلسلہ جو ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، کا مقصد کسی بھی ممکنہ پابندیوں کے لیے جی سیون کے امیر ممالک سمیت متعدد ملکوں کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ واشنگٹن کون سی مخصوص پابندیاں عائد کرے گا۔ اس سلسلے میں بات چیت سامنے نہیں آئی۔
امریکہ کے محکمہ خزانہ نے بھی اس پر تبصرے سے انکار کیا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں نے کہا تھا کہ چین روس کو ہتھیاروں کی فراہمی پر غور کر رہا ہے جس کی بیجنگ نے تردید کی تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیروں نے سرکاری سطح پر کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے۔ امریکی حکام نے ہتھیاروں کی فراہمی سے چین کو براہ راست بھی خبردار کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے