پاکستان

انڈین مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر چل بسا

مارچ 13, 2023

انڈین مسافر طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر چل بسا

ایک انڈین مسافر طیارے نے کراچی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کرنے والی پرواز میں موجود ایک مسافر کی طبعیت خراب تھی جس کے باعث اترنے کی اجازت دی گئی۔

عبداللہ نامی مسافر لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا۔

ایوی ایشن کے ڈاکٹر نے طبی معائنے میں موت کی تصدیق کی اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

انتقال کرنے والا مسافر نائیجریا کا شہری تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے