ظلِ شاہ کی موت، عمران خان سمیت سات افراد پر حقائق چھپانے کا مقدمہ درج
تحریک انصاف کے کارکن ظلِ شاہ کی موت سے متعلق حقائق چھپانے پر لاہور پولیس نے عمران خان سمیت سات افراد پر مقدمہ درج کیا ہے۔
دیگر ملزمان میں فواد چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور فرخ حبیب کے نام شامل ہیں.
مقدمہ ملزم ڈرائیور جہانزیب کے بیان کی روشنی میں درج کیا گیا ہے۔
اتوار کو علی بلال عرف ظِل شاہ کو ہسپتال منتقل کرنے والے ملزمان کے بیان پر تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
آٹھ مارچ کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد علی بلال کے موت خبر سامنے آئی تھی۔ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی موت پولیس تشدد سے ہوئی تاہم پنجاب پولیس نے اس دعوے کو مسترد کیا تھا۔

