پاکستان

اسلام آباد میں موبائل فون چھیننے کی واردات، مزاحمت پر 21 سالہ نوجوان قتل

مارچ 14, 2023

اسلام آباد میں موبائل فون چھیننے کی واردات، مزاحمت پر 21 سالہ نوجوان قتل

اسلام آباد کے سیکٹر G-13 میں گھر کے باہر فیملی کے ہمراہ واک کرنے والا 21 سالہ نوجوان ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ڈاکوؤں نے حسنین عباس کو بہن، بھانجے اور بھانجی کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کیا اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں سٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات میں دو نوجوان موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

عینی شاہدین کے مطابق مقتول نوجوان نے ڈاکؤؤں سے پستول چھیننے کی کوشش کی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے