پاکستان

پولیس کی طرف بڑھنے والے ہاتھ توڑ دیے جائیں گے: نگراں وزیراعلیٰ

مارچ 20, 2023

پولیس کی طرف بڑھنے والے ہاتھ توڑ دیے جائیں گے: نگراں وزیراعلیٰ

پنجاب کے نگراں وزیراعلٰی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب جو ہاتھ بڑھیں ان کو توڑ دیا جائے گا۔

پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ’پولیس والوں کو کہہ دیا ہے کہ اب انہیں جو کرنا پڑے گا وہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’حکومت کی رٹ قائم ہو گی۔ اگر کوئی چیلنج کرے گا، پولیس کی طرف ہاتھ بڑھائے گا وہ ہاتھ توڑیں گے۔ اب یہ نہیں ہو گا کہ پولیس مار کھاتی رہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں بہت دنوں سے پولیس کو حوصلہ دے رہا تھا کہ ہولیٹیکل پارٹی ہے حوصلہ رکھیں، لیکن اب پولیٹیکل پارٹی کے ساتھ وہاں پر ایسے لوگ موجود ہیں جو دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے