پاکستان

تحریک انصاف سے منسلک یوٹیوبر صدیق جان گرفتار، تھانے منتقل

مارچ 20, 2023

تحریک انصاف سے منسلک یوٹیوبر صدیق جان گرفتار، تھانے منتقل

پاکستان میں تحریک انصاف کی حمایت میں سوشل میڈیا پر سرگرم یوٹیوبر صدیق جان کو اسلام آباد میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پیر کی شام صدیق جان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ملزم کو پولیس سے بدکلامی، دھمکانے اور اشتعال انگیز تقریر پر رمنا تھانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔

بیان کے مطابق صدیق جان ولد جان محمد کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ 03/23 میں گرفتار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ‏18 مارچ جوڈیشل کمپلیکس جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے تناظر میں گرفتار کیا گیا۔ صدیق جان کو وقت پر عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے