عالمی خبریں

جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکہ، ’فومیو کشیدا محفوظ ہیں‘

اپریل 15, 2023 < 1 min

جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکہ، ’فومیو کشیدا محفوظ ہیں‘

Reading Time: < 1 minute

جاپان میں ایک تقریب کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم فومیو کشیدا خطاب کر رہے تھے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ سنیچر کو مشرقی جاپان کے علاقے واکایامہ میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔ دھماکے کے بعد ہر طرف دھواں اور افراتفری پھیل گئی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے وزیراعظم کو حفاظتی اہلکار میں لینے کے بعد تقریب سے باہر نکال لیا۔

جاپان کے سرکاری ٹی وی این ایچ کے اور دیگر میڈیا چینلز کا کہنا ہے کہ ’وزیراعظم فومیو کشیدا محفوظ ہیں اور دھماکے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔‘
واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس آٹھ جولائی کو جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے پر تقریر کے دوران فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ ہلاک ہو گئے تھے۔ جائے وقوعہ سے ایک مسلح شخص کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے