پاکستان نے بھی جوابی وار کر دیا
Reading Time: < 1 minuteپاکستان نے بھارت، چین اور روسی تنظیم برکس کے اعلامیے پر رد عمل ظاہر کیا ہے، ترجمان دفترخارجہ کہتے ہیں پاکستان کو جنوبی ایشیا اور خطے میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور درپیش دہشت گردی کے خطرے پر تشویش ہے، افغانستان میں دہشتگردوں کے کئی گروپس موجود ہیں، پاکستان نے بریکس اعلامیہ کو مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ افغانستان سمیت خطے میں کئی دہشت گرد گروپ موجود ہیں، ترجمان کا کہناتھا کہ ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار جیسی کئی دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں موجود ہیں، دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، داعش سمیت کئی دہشت گرد تنظیموں کی افغانستان میں موجودگی خطے کے امن کےلیے خطرہ ہے، پاکستان کو خطے میں بڑھتے ہوئے انتہاپسندانہ نظریات اور عدم برداشت پر تشویش ہے، انتہا پسندی اور عدم برداشت سے خطے میں اقلیتوں کو دریش خطرات پر بھی تشویش ہے،