پارا چنار کے سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سات اساتذہ قتل
Reading Time: < 1 minuteخیبر پختونخوا کے ضلع پاراچنار میں فائرنگ سے سات اساتذہ کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق سرکاری سکول کے سٹاف روم میں فائرنگ کے نتیجے میں سات اساتذہ کی موت واقع ہوئی۔
واقعہ ضلع اپر کرم کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے سکول میں گھس کر فائرنگ کی۔
تری مینگل ہائی سکول میں سکول کے اندر سٹاف روم میں سات اساتذہ کے قتل سے قبل ایک سرکاری ٹیچر کو چلتی گاڑی میں فائرنگ سے مارا گیا تھا۔
سکول میں قتل کیے گئے تمام اساتذہ کا تعلق اہل تشیع مسلک سے ہے۔
واقعے کے بعد ضلع بھر میں آمد و رفت کے راستے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کر کیے گئے۔
ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ 28 اپریل سے جاری کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
Array