پاکستان

جغرافیائی تبدیلیوں کو دیکھ کر درست سمت کا تعین ضروری

ستمبر 7, 2017 3 min

جغرافیائی تبدیلیوں کو دیکھ کر درست سمت کا تعین ضروری

Reading Time: 3 minutes

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ خطے میں نئی جغرافیائی تبدیلیاں آ رہی ہیں،نئے اتحاد بن رہے ہیں ہمیں بھی نئی اور درست سمت کا تعین کرنا ہوگا، شدت سے احساس ہے کہ ہماری قربانیوں کو دنیا دوسری نظر سے دیکھتی ہے،دنیا کے نطریے کو تبدیل کرنا ہوگا،دنیا میں کوئی بھی ملک دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں جیت رہا،صرف پاکستان واحد ملک ہے جو دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے،دنیا بے شک نہ مانے لیکن پاکستان میں امن ہے، کراچی میں امن ہے،سوات میں امن ہے، ہماری مسجدیں گھر گلیاں مخفوظ ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ ہمارے بقاء کی جنگ ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ حالات مکمل طور پر بہتر ہیں لیکن بہت بہتر ہیں،ہمیں خطے کی نئی تبدیلیوں کے تناظر میں کچھ فیصلے جلد کرنا پڑیں گے،سب سے پہلی ترجیح پاکستان کو دہشتگردی سے محفوظ بنانا ہے،ہماری بقا کا مسئلہ ہے کہ ہم یہ جنگ ہر صورت جیتیں،خواجہ آصف نے کہا کہ سفراٗ کانفرنس میں پاک بھارت تعلقات،کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے پر سیر حاصل گفتگو ہوءی ہیں،پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے، ہمسایوں کیساتھ تعلقات میں دراڑیں ہیں انھیں دور کریں گے، علاقائی ممالک کیساتھ خطے کے مسائل حل کرنے کی حکمت عملی طے کی ہے، وزارت خارجہ کی خارجی تعلقات سے متعلق تجاویز قومی سلامتی کمیٹی اور پارلیمنٹ میں بھیجیں گے،موجودہ صورتحال میں محتاط طریقے سے کہوں گا کہ نئی پیرا ڈایم لائیں گے،پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے، افغانستان سے برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، تاہم پاکستان کا مفاد ترجیح ہے، روس کے چین کے ساتھ تعلقات،ایران سے اور ہم سے بہت بہتر اور موثر ہوئے ہیں، خواہش ہے کہ ایران اورسعودی عرب میں تعلقات بہتر ہوں، ماضی میں نواز شریف کی دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش مفید ثابت نہ ہوسکی،برکس تنظیم کی جانب سے جاری اعلامیہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ برکس کے اعلامیہ جیسا اعلامیہ ہی ہارٹ آف ایشیا میں بھی سامنے آیا تھا، برکس اعلامیہ میں جن دہشتگرد تنظیموں کا نام لیا گیا وہ پہلے ہی پاکستان میں کالعدم ہیں، چین نے برکس اعلامیہ میں بھارت کی جانب سے بہت سے چیزیں شامل نہیں کرنے دیں، چین اور پاکستان کے مختلف موضوعات پر خیالات میں ہم آہنگی ہے،انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے اجلاس سے چین،ایران،روس اور دیگر ممالک کے دورے کرینگے۔
[20:00, 9/7/2017] +92 312 5359594: صرف پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت رہا ہے ۔وزیر خارجہ خواجہ آصف

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے