اہم خبریں متفرق خبریں

جیل میں تشدد ہوا نہ زیادتی کی گئی: پی ٹی آئی خواتین

جون 2, 2023

جیل میں تشدد ہوا نہ زیادتی کی گئی: پی ٹی آئی خواتین

پاکستان تحریک انصاف کی جیل میں قید خواتین کا کہنا ہے کہ اُن پر کوئی تشدد کیا گیا اور نہ کوئی زیادتی کی گئی البتہ انہیں جیلوں میں رکھنا غلط ہے۔

جمعے کو عدالت میں پیشی پر لائی گئی خواتین نے پولیس کی تحویل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

صنم جاوید خان نے کہا کہ جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ کیا زیادتی ہوسکتی ہے کہ انہیں بے گناہ جیل میں رکھا۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ جس طرح گھر پر دھاوا بول کر خواتین کو پکڑا گیا کیا وہ قابل مزمت نہیں؟

اُن کو کہنا تھا کہ کسی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مسئلہ ہے تو اُس طرح کا مقدمہ بنائیں سیاسی انتقام کا نشانہ تو نہ بنائیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور اُن کے سوشل میڈیا سے گزشتہ دو ہفتوں سے جیل میں قید خواتین پر تشدد اور اُن سے جنسی زیادتی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے