عالمی خبریں

انڈیا میں شدید گرمی کی لہر، ہلاکتیں 100سے زائد

جون 19, 2023 < 1 min

انڈیا میں شدید گرمی کی لہر، ہلاکتیں 100سے زائد

Reading Time: < 1 minute

انڈیا میں گرمی کی شدید لہر سے مرنے والوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں اترپردیش، بہار اور اوڈیشا میں ہوئی ہیں۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی کہ مون سون کی بارشوں کے باعث گرمی کی لہر میں کمی آئے گی تاہم ایسا نہیں ہو سکا اور اب وہ 20 جون کے بعد ہوں گی۔

بلیا ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ایس کے یادو کا کہنا ہے کہ ’15 جون کو گرمی سے متاثرہ 54 افراد ہسپتال لائے گئے جن میں سے زیادہ تر کو بخار کی شکایت تھی 23 اگلے روز دم توڑ گئے تھے، جبکہ اس سے اگلے روز 16 افراد جان سے گئے۔‘

ان کے مطابق ’ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بھی 137 مریض لائے گئے جن میں سے 20 چل بسے جبکہ اگلے روز مزید 11 اموات ہوئیں۔‘

اسی طرح کچھ علاقوں میں گھروں کے اندر بھی اموات ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی اموات کے پیش نظر ان علاقوں کے لیے جامع پلان بنانے کی ضرورت ہے جہاں زیادہ گرمی پڑتی ہے۔

خیال رہے اس وقت انڈیا کے بعض ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور اتوار کو بھی 54 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مختلف ہسپتالوں میں 400 کے قریب افراد زیرعلاج ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے