پاکستان24

کور کمانڈر کے گھر پر حملہ، 22 خواتین سمیت 180 ملزمان کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ

جون 21, 2023 < 1 min

کور کمانڈر کے گھر پر حملہ، 22 خواتین سمیت 180 ملزمان کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ

Reading Time: < 1 minute

لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ جمعرات تک موخر کر دیا ہے۔

انسداد دھشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کہا کہ ملزمان کی تعداد زیادہ ہے تمام فائلز کا جائزہ لینا ہے، کل تمام ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

سپیشل پراسیکیوٹر فریاد علی شاہ نے ملزمان کی ضمانتیں خارج ہونے کی استدعا کی۔

مقدمے میں 158 مرد اور 22 خواتین نے ضمانت کی درخواست دائر کی۔

158 مرد ملزمان میں عباد فاروق سمیت دیگر کارکنان شامل ہیں۔

22 خواتین میں خدیجہ شاہ٫صنم جاوید٫ اور عالیہ حمزہ ملک سمیت دیگر۔ شامل ہیں۔

ملزمان کے وکلاء نے اپنے حتمی دلائل مکمل کیے۔ وکلا نے کہا کہ جیو فینسنگ میں راستے سے گزرنے والوں کو گرفتار کیا گیا، جن ملزمان کیخلاف شواہد نہیں انہیں ضمانت دی جائے۔

ہراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان شناخت پریڈ میں شناخت ہوئے ملزمان جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔ جلاؤ گھیراؤ کی فوٹیج موجود ہے ملزمان کا فون کال ریکارڈ موجود ہے۔ ملزمان نے جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڈ میں نامزد ہیں۔

22 خواتین میں مریم مزاری٫فرحت فاروق٫ثانیہ ساجد٫
عالیہ کشور٫ساجدہ بی بی٫فائزہ عظمت٫خالدہ حمید٫صنم جاوید٫ممتاز بی بی٫عائشہ مسعود٫ماہا مسعود ٫ عالیہ حمزہ ملک٫طیبہ امبرین٫ ہما سعید٫خدیجہ شاہ٫خدیجہ ندیم٫ شمائلہ ستار٫ماریہ خان، فرح نثار٫صبوحی انعام٫ ارم اکمل٫ خلعت عزیز شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے