اہم خبریں متفرق خبریں

پُراسرار موت، گوجرانوالہ کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار سے چار نوجوانوں کی لاشیں برآمد

جون 30, 2023 < 1 min

پُراسرار موت، گوجرانوالہ کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار سے چار نوجوانوں کی لاشیں برآمد

Reading Time: < 1 minute

گوجرانوالہ کی سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر آئس کی زیادتی سے کار سے چار نوجوانوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں دو بھائی اور دو کزن شامل ہیں۔

پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا ہے۔

تھانہ ایمن آباد کی حدود میں واقع سٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک کار سے چار نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔

مرنے والوں کی شناخت زین. دانیال، آفاق اور شہریار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال کامونکی منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مرنے والوں میں زین اور دانیال سگے بھائی جبکہ آفاق اور شہریار ان کے چچا زاد تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں بظاہر مرنے والوں کے جسم پر کوئی نشانات نہیں ملے ہیں تاہم گاڑی سے ایسے آثار ملے ہیں جیسے آئس کا نشہ کیا گیا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مذید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے