توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست کا فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ٹرائل کورٹ میں جاری توشہ خانہ کیس میں دوبارہ دلائل سننے کی ہدایت کی ہے۔
منگل کو چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست منظور کر لی۔
اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹرائل جاری رکھا تھا اور اُن پر فردِ جرم عائد کی تھی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس ناقابلِ سماعت قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔
ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس دوبارہ سنا جائے گا.
الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سیشن عدالت میں شکایت دائر کر رکھی ہے۔

