سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کے مقابلے میں فیس بک کی ’تھریڈز‘ لانچ، فورا ہی ایک کروڑ صارفین

جولائی 6, 2023 < 1 min

ٹوئٹر کے مقابلے میں فیس بک کی ’تھریڈز‘ لانچ، فورا ہی ایک کروڑ صارفین

Reading Time: < 1 minute

فیس بک چلانے والی کمپنی میٹا نے بدھ کو باضابطہ طور پر ٹوئٹر کے مقابلے میں ’تھریڈز‘ نامی نئی ایپ لانچ کر دی ہے جس پر پہلے سات گھنٹوں میں ہی ایک کروڑ افراد نے اکاؤنٹس بنا لیے ہیں۔

میٹا کے مطابق پرائیویسی کے خدشات کی وجہ سے یورپ میں تھریڈز کی ریلیز میں تاخیر ہوئی ہے۔

ایلون مسک کی ملکیت والے ٹویٹر کے لیے تھریڈز اب تک کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

ٹوئٹر نے ماضی قریب میں حریفوں کی ایک سیریز کو ابھرتے دیکھا ہے لیکن سوشل میڈیا کی سب سے مشہور کمپنیوں میں سے شامل اس کی جگہ کسی نے نہیں لی۔

نئی ایپ تھریڈز دنیا کے 100 ملکوں میں آئی فون یا ایپل اور انیڈرائیڈ پر دستیاب ہے۔

جینیفر لوپیز، شکیرا اور ہیو جیک مین جیسی مشہور شخصیات کے ساتھ ساتھ واشنگٹن پوسٹ، رائٹرز اور دی اکانومسٹ سمیت میڈیا آؤٹ لیٹس کے اکاؤنٹس پہلے سے ہی فعال تھے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے نئے پلیٹ فارم پر اپنی پہلی پوسٹ میں لکھا: آئیے یہ کرتے ہیں۔ تھریڈز میں خوش آمدید۔
نئی ایپ فی الحال اشتہارات کے بغیر چلے گی۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ دنوں اپنی ٹویٹ میں مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے فیس بک کے مالک ذکربرگ کو مقابلے کی پیشکش کے حوالے سے صارفین سے پوچھا تھا۔

فیس بک کے مالک نے لکھا کہ: اس میں کچھ وقت لگے گا، لیکن میرے خیال میں ایک ارب سے زائد لوگوں کے ساتھ ایک عوامی بات چیت کی ایپ ہونی چاہیے۔ ٹوئٹر کو ایسا کرنے کا موقع ملا ہے لیکن اس نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ امید ہے کہ ہم کریں گے۔

اس کے فوراً بعد ذکربرگ نے لکھا: پہلے چار گھنٹوں میں صرف 5 ملین سائن اپ پاس ہوئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے