اہم خبریں متفرق خبریں

جہاز کی خاص مسافر، پائلٹ نے ٹیک آف سے قبل شادی کی پیشکش کر دی

جولائی 13, 2023 2 min

جہاز کی خاص مسافر، پائلٹ نے ٹیک آف سے قبل شادی کی پیشکش کر دی

Reading Time: 2 minutes

لبنان کے ایک پائلٹ نے اپنی محبوبہ کو اس وقت ایک ناقابل فراموش سرپرائز دیا جب انہوں نے طیارے کے ٹیک آف ہونے سے قبل 245 مسافروں کے سامنے انہیں شادی کی پیش کش کی۔

مڈل ایسٹ ایئرلائنز کے کیپٹن ابراہیم خطیب نے یہ لمحہ یادگار بنانے کے لیے مسافروں کے لیے اناؤنسمنٹ کے نظام سے شادی کے لیے اپنی محبوبہ کو پیشکش کرتے ہوئے ان کی رائے لی.

اس رومانوی لمحے کی ایک شارٹ ویڈیو بدھ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ابراہیم خطیب کو طیارے کے کاک پٹ میں مسافروں سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’عزیز مسافرو! میں اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آج طیارے میں ایک بہت خاص مسافر کو خوش آمدید کہنا چاہتا ہوں۔ ان کا نام شیریں الحاج شحاده ہے۔ کیا آپ براہِ کرم کھڑی ہو سکتی ہیں؟‘

شیریں جو طیارے میں ہی سوار تھیں، یہ سن کر کھڑی ہو گئیں۔ خطیب نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو 245 مسافروں کے سامنے بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں اور میں نے زندگی بھر آپ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

شيرين الحاج شحاده نے یہ سن کر ہنستے ہوئے اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیا۔ ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے جبکہ مسافر تالیاں بجا رہے تھے۔

ابراہیم خطیب نے مزید کہا کہ ’اب میں آپ سے ایک مشہور سوال پوچھوں گا: کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟‘
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی مسافر شیریں کو کہتے ہیں کہ وہ ہاں کہہ دیں، اور وہ خوشی سے سرشار لہجے میں کہتی ہیں کہ ’میں یقینی طور پر کروں گی۔‘

تالیوں کے شور میں اور خوشی سے روتے ہوئے وہ کاک پٹ کے باہر موجود خطیب سے ملنے کے لیے جاتی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے