پاکستان

شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی بس کو حادثہ، 12 ہلاک

جولائی 16, 2023

شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی بس کو حادثہ، 12 ہلاک

پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر کو جانے والے سیاحوں کی ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 12 افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی افراد کے مقامی ضلع دیامر کے علاقے تھلچی کے قریب شاہراہ قراقرم پر ایک مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہوئی ہے۔

جیو نیوز نے ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا کہ سیاحوں کی کوسٹر ایک گہری کھانے میں گرنے سے 12 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

امدادی کارکنوں نے 10 زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا ہے جن میں سے تین کی حالت خطرے میں ہے۔

سیاحوں کی بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی جس میں خواتین اور بچے بھی سفر کر رہے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے