راولپنڈی میں سیمنٹ سے بھرا ٹرالر بے قابو، پانچ گاڑیاں کُچل دیں
راولپنڈی میں سواں پل کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں سیمنٹ سے لدے ٹرالر نے پانچ گاڑیاں کُچل دیں۔
پیر کی صُبح سیمنٹ کے بیگز سے بھرے تیز رفتار ڈمپر نے بے قابو ہو کر چار کاروں اور سوزوکی پک اپ کو کچل دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 39سالہ منیر موقع پر ہی موت کے منہ میں چلا گیا جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں میں 61 سالہ مسعود، 27 سالہ عمر، 23 سالہ رمیش اور ایک خاتون بھی شامل ئیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

