مشکل فیصلہ ایک دوسرے کے لیے کیا، صوفیہ اور جو مینگنیلو کی طلاق
صوفیہ ورگارا اور جو مینگنیلو نے شادی کے سات برس بعد باضابطہ طلاق اور علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
دونوں اداکاروں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ: ہم نے طلاق کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ دو ایسے افراد کے طور پر کیا جو ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ: ہم اس وقت اپنی پرائیویسی کا احترام چاہتے ہوئے اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے/ فیز میں داخل ہو رہے ہیں۔
صوفیہ 51 برس کی ہیں جبکہ جو کی عمر 46 سال ہے۔ دونوں سنہ 2014 میں وائٹ ہاؤس کارسپنڈنٹ ڈنر پر ملے تھے جہاں صوفیہ اپنے منگیتر کے ساتھ آئی تھیں۔
دونوں نے کئی ملاقاتوں کے بعد سنہ 2016 میں شادی کا اعلان کیا تھا۔