متفرق خبریں

دفاعی بجٹ بڑھانا اور فوج کی تنخواہیں دُگنا کرنا پڑیں گی: فیصل واوڈا

مئی 22, 2025

دفاعی بجٹ بڑھانا اور فوج کی تنخواہیں دُگنا کرنا پڑیں گی: فیصل واوڈا

پاکستان میں پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ووٹوں سے آزاد سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع بجٹ بڑھانا اور فوج کی تنخواہوں کو دوگنا کرنا پڑے گا۔

جمعرات کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) میں اظہار خیال کرتے ہوئے واوڈا نے کہا کہ ”ہمیں دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا،
فوج کی تنخواہوں کو دوگنا کرنا پڑے گا، مراعات بڑھانا پڑیں گی۔
انہوں نے حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شاہی خرچے روکنا پڑیں گے، ترقیاتی منصوبے روکنا پڑیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب کو ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، دل بڑا کرنا ہو گا۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے سینیٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ریمارکس کی وجہ سے اس ہاؤس اور پارلیمنٹ کی تذلیل ہوئی۔

ایمل ولی نے کہا کہ میں نے تحریک استحقاق داخل کی ہوئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے تحریک استحقاق کمیٹی کو بھجوا دی۔

پی ٹی اے کے چیئرمین نے بدھ کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایمل ولی سے چرس کا سگریٹ دینے کے لیے کہا تھا تاہم بعدازاں اپنی بات پر معافی مانگ لی تھی اور اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے