اہم خبریں متفرق خبریں

’نشے میں دُھت لڑکھڑاتا پائلٹ‘ گرفتار، پیرس سے امریکی پرواز منسوخ

جولائی 29, 2023 < 1 min

’نشے میں دُھت لڑکھڑاتا پائلٹ‘ گرفتار، پیرس سے امریکی پرواز منسوخ

Reading Time: < 1 minute

پیرس سے واشنگٹن ڈی سی جانے والی ایک فلائٹ اس وقت منسوخ ہو گئی جب اس کے پائلٹ کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

یونائیٹڈ ایئرلائن کا 63 سالہ پائلٹ اتوار کو پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ سے ورجینیا کے واشنگٹن ڈلس ایئرپورٹ تک 267 مسافروں کے ہمراہ پرواز کے لیے تیار تھا۔

تاہم سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق جب پائلٹ پہنچا تو واضح طور پر وہ ’نشے میں دُھت‘ لگ رہا تھا اور وہ ’لڑکھڑا‘ بھی رہا تھا۔

پائلٹ کے دو ٹیسٹ کیے گئے تاکہ اس کے خون میں الکوحل کی مقدار جانچی جا سکے۔ ٹیسٹوں کے بعد پتا چلا کہ اس کے خون میں الکوحل کی مقدار، فرانس میں فلائٹ کے عملے کے لیے مقررہ کردہ مقدار سے چھ گنا زیادہ ہے۔

پرواز کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا اور آخری منٹ میں فلائٹ بھی منسوخ ہو گئی۔

یونائیٹڈ ایئرلائن کے پائلٹ کو جب عدالت میں پیش کیا گیا اور اس حوالے سے پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ اس نے گذشتہ رات وائن کے صرف دو گلاس پیے تھے۔

تاہم جج جو اس بیان پر شک تھا اور انہوں نے کہا کہ ’طیارہ کریش بھی کر سکتا تھا، آپ نے 267 مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔‘

عدالت نے سماعت کے دوران پائلٹ کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی پر اس سزا کو معطل کر دیا اور تقریباً پانچ ہزار ڈالر کا جرمانہ کیا۔ ممکنہ طور پر انہیں امریکہ میں مزید پیشہ ورانہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یونائیٹڈ ایئرلائن نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اس ملازم کو فوری طور پر ملازمت سے ہٹا دیا گیا اور ہم مقامی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے