بامعنی اور مُشکل گفتگو کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم اور اہلیہ میں علیحدگی
Reading Time: < 1 minuteکینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اُن کی اہلیہ صوفی نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں کی شادی کو 18 برس ہو چکے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بامعنی اور مشکل گفتگو کے بعد دونوں نے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسٹن ٹروڈو کی عمر 51 برس ہے اور وہ دوبار کینیڈا کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔
جوڑے نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ وہ "گہری محبت اور احترام کے ساتھ ایک قریبی خاندان” رہیں گے۔
ان کی شادی 2005 میں مونٹریال میں ہوئی تھی اور ان کے ساتھ تین بچے ہیں۔
ایک بیان میں مسٹر ٹروڈو کے دفتر نے کہا کہ جوڑے نے علیحدگی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاہم اب بھی عوامی تقریبات میں ایک ساتھ شریک ہوں گے.
Array