اہم خبریں متفرق خبریں

چھ مقدمات میں طلبی، اسلام آباد پولیس کے عمران خان کو نوٹس جاری

اگست 4, 2023 < 1 min

چھ مقدمات میں طلبی، اسلام آباد پولیس کے عمران خان کو نوٹس جاری

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

جمعے کو سابق وزیر اعظم کو تھانہ کراچی کمپنی نے طلبی کے دو نوٹس جاری کیے۔

تھانہ کراچی کمپنی کے نوٹس میں چئیرمین پی ٹی آئی کو کل 2 بجے ایس ایس پی انویسٹیگیشن آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

تھانہ ترنول کی جانب سے بھی عمران خان کو مختلف مقدمات میں کل 3 بجے طلب کر لیا گیا۔

تھانہ کوہسار کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کے چئیرمین کو طلبی کا نوٹس ارسال کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی طلب کیا گیا لیکن وہ شامل تفتیش نہ ہوئے۔

پولیس نے نوٹس میں کہا ہے کہ اس بار شامل تفتیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے