نئے البم کی ریلیز میں مددگار؟ شادی کی افواہ پر علی سیٹھی کا ردعمل آ گیا
Reading Time: < 1 minuteگلوکار علی سیٹھی نے کینیڈا میں اپنے دوست سلمان طور سے گے میرج کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
انسٹاگرام پر سٹوری میں علی سیٹھی نے لکھا کہ میں نے شادی نہیں کی، معلوم نہیں افواہ کس نے پھیلائی؟
علی سیٹھی کا کہنا تھا کہ لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ میرے لیے نئے میوزک البم کو مارکیٹ کرنے میں شاید مدد کر سکیں۔
معروف پاکستانی تجزیہ کاروں اور شخصیات نجم سیٹھی اور جگنو محسن کے بیٹے علی سیٹھی کی شادی کی خبروں نے گزشتہ دن پاکستان میں مذہبی طبقے سمیت ہر طرف لوگوں کو تبصروں میں مصروف رکھا۔
ہم جنس شادی کی افواہوں پر پاکستان میں بہت سے افراد نے اس عمل کو دونوں کی ذاتی زندگی یا انفرادی فعل بھی کہا مگر زیادہ تر مسلمانوں کو یہ سخت ناگوار گزرا۔ اور علی سیٹھی اور سلمان طور کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت اور غصے کا ایک طوفان بپا کیا گیا۔
Array