عالمی خبریں

ٹرمپ پر الیکشن دھاندلی کا چوتھا مقدمہ، جارجیا میں فردِ جرم عائد

اگست 15, 2023 2 min

ٹرمپ پر الیکشن دھاندلی کا چوتھا مقدمہ، جارجیا میں فردِ جرم عائد

Reading Time: 2 minutes

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا کی ریاست میں بھی سنہ 2020 کے انتخابی نتائج کو بدلنے کی کوشش کے الزام میں دو سال تفتیش کے بعد فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق انتخابی بدعنوانی کے اس الزام کے تحت جارجیا میں صدر جو بائیڈن کی جیت کو اپنے حق میں بدلنے کی کوشش پر دو برس معاملے کی تفتیش کی گئی۔

ری پبلکن پارٹی کے 77 سالہ لیڈر پر یہ الیکشن کے نتائج کو بدلنے کی کوشش میں عائد کی جانے والی چوتھی فردِ جرم ہے۔

امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سابق صدر پر فردِ جرم عائد کیے جانے اور اُن کے ٹرائل کو براہ راست ٹیلی ویژن پر دکھایا جا رہا ہے۔ 
ڈونلڈ ٹرمپ نے فردِ جرم عائد کیے جانے پر کہا کہ ’یہ مجھے دھاندلی زدہ لگتا ہے۔‘

انہوں نے اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ ’ڈھائی برس قبل یہ فردِ جرم کیوں عائد نہ کی؟ کیونکہ یہ میرے الیکشن مہم کے درمیان یہ سب کرنا چاہ رہے تھے۔ یہ چن کر نشانہ بنا رہے ہیں۔‘

اٹلانٹا میں استغاثہ نے سابق صدر پر 13 الزامات عائد کیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے صدارتی الیکشن میں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے امیدوار کے طور پر سامنے آنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

سابق صدر پر نیو یارک کی عدالت میں مقدمہ زیرِ سماعت ہے جبکہ ساؤتھ فلوریڈا اور واشنگٹن میں بھی اُن پر دو مقدمات میں فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔ اب جارجیا میں چوتھے مقدمے کا آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔

دو بار مواخذے کا سامنے کر کے اپنی صدارتی مدت مکمل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا کی ریاست میں انتخابی دھاندلی کے قانون کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر کے فردِ جرم عائد کی گئی۔

قانون کے تحت عائد کی گئی فردِ جرم میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر جعل سازی کی سازش کی اور جھوٹے بیانات اور دستاویزات پیش کیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے