پاکستان

پیپلز پارٹی مؤقف بدل گئی، زرداری عام انتخابات تاخیر سے کرانے پر رضامند

ستمبر 9, 2023

پیپلز پارٹی مؤقف بدل گئی، زرداری عام انتخابات تاخیر سے کرانے پر رضامند

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا۔

سنیچر کو پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مردم شماری کے بعد الیکشن کمشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما اگلے عام انتخابات کا انعقاد آئین کے مطابق 90 روز میں کرانے کے بیان دے چکے ہیں اور اس پر مسلسل زور دیا جا رہا تھا۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اُن کو چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر پورا اعتماد ہے۔

آصف علی زرداری کے مطابق نگران حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے جس کے لیے ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک ہے تو ہم سب ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے