پاکستان

علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت، رہائی کا حکم

ستمبر 11, 2023

علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت، رہائی کا حکم

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور وزیرستان سے سابق رُکن قومی اسمبلی علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

پیر کو علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی۔

علی وزیر کی جانب سے وکیل عطا اللہ کنڈی عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

عدالت نے علی وزیر کو ضمانت کے لیے 29 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

گزشتہ ماہ اسلام آباد کے علاقے ترنول میں جلسے کے بعد سابق رُکن قومی اسمبلی پر تین مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

علی وزیر پر تھانہ ترنول میں اشتعال انگیز تقریر اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشت گردوں کی مالی امداد جبکہ تھانہ بہارہ کہو میں میں بھی ملتے جلتے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

علی وزیر کی دو مقدمات میں ضمانت پہلے ہی ہو چکی ہے تاہم اُن پر متعدد مقدمات پہلے بھی درج ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے