علی وزیر ایک اور مقدمے میں گرفتار، ایف آئی اے کے حوالے
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
منگل کو علی وزیر کو سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت مین پیش کیا گیا۔
علی وزیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتشی افسر کی جانب سے علی وزیر کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزم سے ڈیوائس برآمد کرنی ہے،جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔
عدالت نے علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے علی وزیر کو 15ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

