سپریم کورٹ: فیض آباد دھرنا کیس نظرثانی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر دائر نظرثانی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر کے تین رکنی بینچ تشکیل دیا ہے۔
جمعرات کو جاری کی گئی اگلے ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔
چیف جسٹس نے نظر ثانی کیس پر سماعت کے لیے جو تین رکنی بینچ تشکیل دیا ہے اس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی فیض آباد نے ہی پانچ برس قبل یہ فیصلہ تحریر کیا تھا۔
جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔
سپریم کورٹ 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کرے گی۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک انصاف اور ایم کیو کیو ایم کے خلاف بھی آبزرویشن دی تھیں۔
فیص آباد دھرنا کیس فیصلے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی کو عہدے سے برطرفی کے ریفرنس کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کے خلاف طاقتور محکموں کے افراد نے پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مل کر مہم چلائی تھی۔

